ایک نیوز نیوز :سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سائفر حکمرانوں کے الٹا گلے پڑ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سائفر کے معاملے پرحکمرانوں کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں ،سائفر پہ اِن کے سابقہ بیانات موجودہ بیانات کے ساتھ سارے ملک میں سکرینوں پر دیکھائےجائیں گے
انہوں نے کہا کہ 12 ربیع اول کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا لوگوں کو بیوقوف سمجھنے والے خود گھیرے میں آئیں گے اکتوبر خونخوار نومبر تشویشناک ہو گا۔