ایک نیوز نیوز :سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سائفر حکمرانوں کے الٹا گلے پڑ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سائفر کے معاملے پرحکمرانوں کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں ،سائفر پہ اِن کے سابقہ بیانات موجودہ بیانات کے ساتھ سارے ملک میں سکرینوں پر دیکھائےجائیں گے
سائیفر حکمرانوں کے الٹا گلے پڑ گیا ہے لینے کے دینے پڑ گے ہیں سائیفر پے اِن کے سابقہ بیانات موجودہ بیانات کے ساتھ سارے ملک میں سکرینوں پر دیکھائےجائیں گے 12 ربیع اول کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا لوگوں کو بیوقوف سمجھنے والے خود گھیرے میں آئیں گے اکتوبر خونخوار نومبر تشویشناک ہو گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 2, 2022
انہوں نے کہا کہ 12 ربیع اول کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا لوگوں کو بیوقوف سمجھنے والے خود گھیرے میں آئیں گے اکتوبر خونخوار نومبر تشویشناک ہو گا۔