دوسری شادی کرنے پر بیوی نے شوہر کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا

Oct 02, 2022 | 21:57 PM

ایک نیوز نیوز :بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر مصری خاتون نے اپنے شوہر کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک مصری خاتون نے اپنے خاندان کے افراد کی مدد سےاپنے شوہر کوپانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص بیرون ملک کام کرتا تھا اور چھٹیاں گزارنے ملک واپس آیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر کی دوسری شادی کا معلوم ہونے کے بعد میاں بیوی میں جھگڑا شروع ہو ہوگیا تھا، تاہم بعد ازاں  بیوی نے اپنے والد، بھائیوں اور کچھ رشتے داروں کو  گھر بلایا تاکہ  شوہر کو اپنی دوسری بیوی کو طلاق دینے پر مجبور کیا جا سکے۔ تاہم جب شوہر نے دوسری بیوی کو طلاق دینے سے انکار کیا تو انہوں نے پہلے اس پر تشدد کیا اور پھر  اسے پانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔ 

مزیدخبریں