ایک نیوز نیوز :انڈیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ گھس آیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ گوہاٹی کے برساپارا سٹیڈیم میں جاری تھا کہ اس دوران فیلڈنگ پر موجود کھلاڑی کی نظر سانپ پر پڑی جس نے اپمپائر کو بتایا تو اس موقع پر سٹیڈیم کا عملہ وہاں پر پہنچ گیاجو نے سانپ کو پکڑ کر سٹیڈیم سے باہر لے گئے ۔
میزبان ٹیم نے بدھ کوپہلا ٹی ٹونٹی8 وکٹوں سے جیتا تھا۔ 107 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، ہندوستان نے 16.4 اوور میں دو وکٹ پر 110 رنز بنائے، کے ایل راہول نے 56 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی سوریہ کمار یادو نے بھی 33 گیندوں پر 50 رنزبنائے ۔