مراسلے کو دوبارہ زندہ کرنے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں: عمران خان 

Oct 02, 2022 | 19:31 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اب نیا ڈرامہ شروع ہوگیا کہ سائفر گم ہوگیا ، مریم بی بی سائفر گم نہیں ہوا ،اس کی ماسٹر کاپی دفتر خارجہ میں موجود ہے ۔ مراسلے کا معاملہ اٹھانے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہناتھا کہ یہ کہتے تھے کوئی سائفر نہیں سب جھوٹ ہے مراسلے کو انہوں نے دوبارہ زندہ کردیا۔ان کا کہناتھا کہ میرے گھر پر تیسری بار پولیس بھیجی گئی ، قوم تیار ہے جیل بھیج کردکھاؤ۔مریم نواز کو در ست رپورٹنگ کرنے پر شاباش دیتاہوں ۔حکمرانو! سن لو دھمکیاں دینے کے بجائے جیل بھیج دو۔

عمران خان نے مزید کہا کہ 28مارچ کو قوم کو مراسلہ دکھایاجس میں سازش واضح تھی،مراسلے میں کہاگیا کہ اگر عمران خان کو ہٹادیاگیاتو پاکستان کو معاف کردیں گے،صدرمملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی نے مراسلہ چیف جسٹس کو تحقیقات کیلئے بھجوایا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حکمرانوں نےکرپشن کے کیسز معاف  کرائے اور مہنگائی میں اضافہ کیا،پاکستان کی معیشت  ہر روز نیچے جارہی ہے،پاکستان میں آٹے کی فی کلو قیمت 100روپے سے زیادہ ہوگئی ہے،تحریک انصاف کی حکومت میں پیٹرول 150روپے فی لیٹر تھا،بجلی کی فی یونٹ  قیمت  ٹیکس کے ساتھ 50روپے تک پہنچ گئی ہےپاکستان کا تنخوادار طبقہ مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔  بلاول بھٹو نے مہنگائی کے خلاف مارچ کیا،ہماری حکومت اس  لیے ختم کی گئی کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی تھی پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ہے،پاکستان میں حقیقی تحریک کی آزادی چل  پڑی ہے،پاکستان کو ایسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے جن کے ضمیر برائے فروخت نہیں ہوتے۔عمران خان نے کہا ہے کہ ہر دوسرے دن ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جاتی ہے،پاکستانی قوم نے خوف کے بت کو توڑ دیا ہے۔

مزیدخبریں