500 روپے میں ایک رات جیل میں گزاریں

Oct 02, 2022 | 18:38 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: کیا آپ نے کبھی کوئی جرم کئے بغیر جیل میں رہنے کا تجربہ کیا ہے یا ایسی کوئی خواہش رکھتے ہیں تو اب ایسا ممکن ہے۔

جی ہاں۔بھارت کی ریاست اترا کھنڈ کے ضلع نینی تال میں واقع ہلدوانی جیل میں اس طرح کی منفرد سیاحت ممکن ہے۔

اس جیل کے ایک حصے کو حکام نے 'سیاح قیدیوں' کے لیے تیار کیا ہے جہاں لوگ 500 بھارتی روپے فی کس میں ایک رات سلاخوں کے پیچھے گزار سکتے ہیں۔

ان افراد کو قیدیوں کا لباس بھی پہنایا جائے گا جبکہ جیل میں بننے والا کھانا ہی دیا جائے گا۔

مگر جیل کی اس طرح کی سیر کے منصوبے کی وجہ بھی بہت زیادہ عجیب ہے۔

حکام کے مطابق جیل کے ایک متروک حصے کو مصنوعی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے تاکہ وہاں ایسے افراد آسکیں جو علم نجوم کی بری پیشگوئیوں کی وجہ سے پریشان ہوں۔

بھارت میں لوگوں کے زائچے بناکر ان کے مستقبل کے بارے میں پیشگوئیاں کرنا عام ہے اور کچھ افراد کو کہا جاتا ہے کہ وہ جیل میں کچھ وقت گزار کر اپنی قسمت کو بدل سکتے ہیں۔

تو ایسے ہی افراد کے لیے حکام نے اس منفرد سیاحتی منصوبے پر عمل شروع کیا ہے تاکہ لوگ ایک رات سلاخوں کے پیچھے گزار کر اپنے 'خراب مستقبل' سے بچ سکیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس منصوبے کی تجویز ایک نجومی نے ہی ہلدوانی جیل کے آئی جی کو دی تھی اور انہوں نے بخوشی اسے قبول کرلیا۔

مزیدخبریں