ایک نیوز نیوز : مریم اورنگزیب سےلندن میں بدتمیزی پر شیری رحمان نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کا لیڈر فسطائیت پھیلا رہا ہے، تحریک انصاف کو چاہئے کہ اپنے منہ پر فلٹریشن پلانٹ لگائیں ورنہ لوگ خود اس گٹر کو بند کریں گے۔جو بدتہذیبی اور بداخلاقی مریم اورنگزیب کے ساتھ ہوئی وہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔اس عمل کی کوئی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دیتا، ہم کسی گالم گلوچ بریگیڈ کو فروغ نہیں دے سکتے ہیں، تحریک انصاف اخلاقیات کا جنازہ نکال رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما قائد اعظم کے پاکستان میں فسطائیت کو ہوا دے رہے ہیں، یہ عمران خان کی تقریروں اور بیانیہ کے ثمرات ہیں، ہمارا مذہب اور معاشرہ عورتوں کے ساتھ اس طرح کے رویہ کی اجازت نہیں دیتا۔