ایک نیوز نیوز : وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2018میں اسٹیبلشمنٹ کو ورغلایا، انہوں نے لوگوں کو ورغلانے کی پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔
نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ عمران خان کی سازش کا بیانیہ مٹی میں مل گیا، یہ ملکی تاریخ کا خطرناک ترین کھیل کھیل رہے ہیں۔سازش کی تھیوری عمران نیازی کے ذہن کی ایجاد تھی۔اس تھیوری کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، عمران نیازی نے اس تھیوری سے پاکستانیوں کو ورغلانے کی کوشش کی۔
احسن اقبال کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کی بربادی پاناما کیس کے فیصلے کے بعد شروع ہوئی۔ پاناما کیس میں جو فیصلہ دیا گیا وہ تاریخ کا متنازع فیصلہ تھا۔ ان کا ایک ٹویٹ میں کہناتھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جا چکے ہیں۔ فنڈنگ کرنے والے پاکستان میں انتشار اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے 2018میں اسٹیبلشمنٹ کو ورغلایا، احسن اقبال
Oct 02, 2022 | 17:20 PM