شدید تنقید کے بعد شیریں مزاری کو اپناغیراخلاقی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا

شدید تنقید کے بعد شیریں مزاری کو اپناغیراخلاقی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا
کیپشن: شدید تنقید کے بعد شیریں مزاری کو اپناغیراخلاقی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے شرمناک اقدام اٹھاتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی تضحیک کے لیے اپنے سوشل میڈیا پر ان کی ایک ٹیمپرڈ تصویر شیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد شبلی فراز نے ٹوئٹ کیا کہ عمران خان اس وقت اپنے کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں، ساتھ عمران خان کی تصویر بھی لگائی۔

تاہم شیریں مزاری نے شبلی فراز کا ٹوئٹ شیئر کیا اور ساتھ مریم نواز کی تضحیک کرنے کے لیے ایک ٹیمپرڈ تصویر بھی لگا دی، ساتھ لکھا کہ جب آپ خوف کے بت توڑ دیں تو حکومت اور اس کی پُتلیاں نچانے والے کامیاب نہیں ہو سکتے، مریم کو رونا بند کر دینا چاہیے۔

کچھ دیر بعد شیریں مزاری نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا اور نئے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ غلط تصویر پوسٹ کرنے پر مریم نواز سے معافی مانگتی ہیں مگر ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ اپنے تبصرے پر قائم ہیں۔

شیریں مزاری کے اس ٹویٹ کو  سینئر صحافی سلیم صافی نے ری ٹویٹ کرنے کے بعد کہا کہ مرحوم ماں کی قبرپربیٹھی ایک بیٹی کی تصویرکواس اندازمیں پیش کرکےشیریں مزاری نےسوچ کی پستی کی انتہاکردی۔پڑھی لکھی خاتون تھی لیکن عمران خان کی کمپنی نےانہیں قدربدزبان بنادیا۔تبھی توکہتاہوں کہ اپنی آئندہ نسلوں کوعمرانی شرسےبچاؤورنہ بوڑھےہوکروہ شبلی فرازیاشیریں مزاری بنیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سلیم صافی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پر اس گھناؤنے حملے پر بہت سے لوگ حیران رہ جائیں گے۔ میں جانتی ہوں کہ یہ روزانہ کی بنیاد پر ان کی بدصورت حقیقت ہے اور ان کے چیئرمین کی تیاریاں ہیں۔ یہ وہی ہیں جو وہ ہیں۔