ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سائفر ریاستِ پاکستان کی امانت ہے اور اس میں خیانت کرنے والے کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے، قومی امانتوں میں خیانت کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نشان عبرت بنائیں تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔
مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر پکڑے جانے کے خوف سے سائفر ہی غائب کردیا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سے سائفرگم گیا۔