عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

ایک نیوز نیوز: جج دھمکی کیس ، سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم نامہ تحریر کیا ۔ 

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سات اکتوبر تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔ عمران خان سات اکتوبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہوں۔ سات اکتوبر کو اس عدالت کا فیصلہ غیر موثر ہو جائے گا۔  عمران خان کی ذاتی حیثیت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ 

 اسلام آباد ہائیکورٹ  نے اپنے فیصلے میں کہا وکیل کیمطابق مجسٹریٹ نے بغیر نوٹس وارنٹ جاری کئے۔ عمران خان کیس کی پیروی کیلئے تیار ہیں۔  اس کیس میں لگی تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔  ان حالات میں پولیس عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ عمران کے گھر کو پولیس نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ وکیل کیمطابق یہ ہی وجہ کہ عمران خان خود عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔