ایک نیوز نیوز: پنجاب کابینہ نے 100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے، چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ پروگرام سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دےدی ہے! 80لاکھ گھرانے مستفید ہونگے اور آٹے، دال،گھی یا پکانے کے تیل پر40فیصد تک رعایت ہوگی۔آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔جو گھرانےاس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتےہیں اس کیو آر کوڈ کو سکین کر کےرجسٹریشن کروائیں۔
پنجاب کابینہ نے100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دےدی ہے! 80لاکھ گھرانے مستفید ہونگے اور آٹے، دال،گھی یا پکانے کے تیل پر40فیصد تک رعایت ہوگی۔آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔جو گھرانےاس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتےہیں اس کیو آر کوڈ کو سکین کر کےرجسٹریشن کروائیں۔1/2 pic.twitter.com/xyG4WeYoLm
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) October 2, 2022
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت آٹے، دال، گھی یا پکانے کے تیل پر40 فیصد تک رعایت ہوگی، صارفین اور دکانداروں کے لیے آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے، گھرانے اور دکاندار اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے کیو آر کوڈ کو سکین کر کے رجسٹریشن کروائیں۔
پنجاب میں جو گھرانےاحساس راشن رعایت سے مستفید ہونا چاہتےہیں وہ کیو آر کوڈ کےعلاوہ 8123پر گھر کے کسی ایک فردکا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر یا پنجاب خدمت مراکزسے رجوع کر کےبھی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔جو گھرانے پہلے سے پروگرام میں رجسٹر تھے وہ اہل ہونگےمگر انکو دوبارہ رجسٹرہونا ہوگا pic.twitter.com/F2ClTuA8OJ
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) October 2, 2022
چیئرپرسن احساس پروگرام کا کہنا تھا کہ پہلے سے پروگرام میں شامل دکانداروں کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں، دکانداروں کو ہر سبسڈی سیل پر8 فیصد کمیشن اور ہر سہ ماہی میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات دیئے جائیں گے۔
کریانہ دکاندار اس کیو آر کوڈ کو سکین کر کے رجسٹریشن کروائیں۔ جو دکاندار پہلے سے پروگرام میں شامل تھے ان کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ دکانداروں کو ہر سبسڈی سیل پر8فیصد کمیشن اور ہر سہ ماہی میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات دیئے جائیں گے۔ 2/2 pic.twitter.com/8L5N2hfvHS
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) October 2, 2022