ایک نیوز نیوز: بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی گاڑی پر فائرنگ کے نیتجے میں ہونے والے مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نصیر آباد میں نوتال کے قریب قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 دستی بم، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس،کلاشنکوف اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔