انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

Oct 02, 2022 | 09:58 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز :سیریز کے ساتویں اور آخری میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے مقرر اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔جواب میں 
پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 142 رنز بنا سکی۔ آل راؤنڈر شاداب خان فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ اسٹرین کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ میچ میں بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔کپتان بابراعظم 4 رنز، محمد رضوان ایک رن اور افتخار احمد 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 53 رنز بنائے گئے لیکن خوشدل شاہ 27 رنز بنا کر چلتے بنے۔آصف علی 7 رنز اور محمد نواز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ شان مسعود 56 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ محمد وسیم جونیئر 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔
انگلینڈ کی جانب سے الیکس ہیلز 18 رنز، فل سالٹ 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے،بین ڈکٹ 30 رنز بنا کر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔چوتھی وکٹ کی شراکت میں 108 رنز بنائے گئے جس میں 52 رنز ڈیوڈ ملان اور 46 رنز ہیری بروک کے شامل ہیں۔انگلینڈ کے کرس ووکس کی 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیوڈ ولے نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔رسی ٹاپلے،عادل رشیداور سام کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی تھیں ۔ محمد رضوان ، خوشدل شاہ ، حارث روف اور محمد حسنین کی ٹیم میں واپس بھیجا گیا تھاجبکہ محمد حارث حیدر علی ، عامر جمال اور شاہ نواز دھانی کو آرام دیا گیاتھا ۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، خوشدل شاہ، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، محمد وسیم (جونیئر)، محمد حسنین شامل تھے
انگلینڈ میں 
الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، سام کرن، ڈیوڈ ولے، عادل رشید، رسی ٹاپلے، کرس ووکس شامل تھے 

مزیدخبریں