سینیٹ نے ایکسپورٹ،امپورٹ بینک آف پاکستان بل کی منظوری دیدی

سینیٹ نے ایکسپورٹ،امپورٹ بینک آف پاکستان بل کی منظوری دیدی
کیپشن: سینیٹ نے ایکسپورٹ،امپورٹ بینک آف پاکستان بل کی منظوری دیدی

ایک نیوز نیوز: سینیٹ نے بین الاقوامی تجارت کے فروغ کیلئے ایکسپورٹ، امپورٹ بینک آف پاکستان کے قیام کے بل کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے ایکسپورٹ، امپورٹ بینک آف پاکستان بل کی تحریک پیش کی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل شق وار منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ ایکسپورٹ، امپورٹ بینک آف پاکستان بل 9 جون 2022 کو قومی اسمبلی سے بھی منظور ہوچکا ہے۔