ایک نیوز نیوز : افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کیخلاف ہماری سرزمین استعمال کرنیوالوں پر بغاوت کے مقدمات چلائے جائیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان یا دیگر ملکوں کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے والے کسی بھی شخص کو گرفتار کر کے بغاوت کے الزام میں مقدمہ چلائیں گے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جو کوئی بھی یہاں موجود ہے، انہیں ایسی کسی بھی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے کیونکہ ہم نے سب کو یقین دلایا ہے کہ کسی دوسرے ملک کیلئے خطرہ نہیں بنیں گے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان پہاڑوں اور دشوار گزار علاقوں سے گزرنے والی ایک طویل باؤنڈری لائن ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اس کے بارے میں سنجیدگی سے پُرعزم ہیں اور اپنے برادر ملک (پاکستان) کو یقین دلاتے ہیں ہماری سرزمین ان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال کرنیوالوںکے خلاف بغاوت کےمقدمات
Oct 02, 2022 | 00:40 AM