وادی کالام: موسم سرما کی پہلی برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

Oct 02, 2022 | 00:11 AM

ایک نیوز نیوز: وادی کالام میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے سردی کی نئی لہر کی نوید سنا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وادی کالام کے علاقہ مٹلتان باٹین کی پہاڑی پرموسم سرما کی پہلی برفباری ہوگئی جبکہ اس سے متصل میدانی علاقوں میں بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا۔ 

بالائی علاقوں میں شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی اور دیرلویر میں تیز بارش کی وجہ سے رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں جبکہ دریائے پنچکوڑہ میں نچلے درجے کا سیلاب آیا ہے۔ دیرمیں گزشتہ 4 گھنٹوں سے تیز ہواوں کے ساتھ بارش کاسلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں