بنی گالا پر چھاپہ پڑاتو جاتی عمرہ بھی دور نہیں ، وزیرداخلہ پنجاب کا انتباہ 

Oct 02, 2022 | 00:04 AM

ایک نیوز نیوز :وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وفاقی حکومت کو خبردار کیا کہ بنی گالا پر چھاپہ مارا گیا تو جاتی عمرہ بھی لاہور میں ہے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بنی گالہ پر ریڈ کرنے والے سوچ لیں جاتی عمرہ لاہور کے اندر ہی ہے۔انہوں نےلکھا کہ امید ہے کہ سیاست کو سیاست کی حد تک ہی رکھا جائے گا، سنا ہے جاتی عمرہ میں مفرور رہائش پذیر ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے جاری کئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری مجسٹریٹ رانا مجاہد نے جاری کئے۔ایڈیشل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔


 دہشت گردی کی دفعات نکلنے کے بعد باقی دفعات کے تحت مقدمہ سیشن کورٹ میں زیر التوا ہے، عمران خان کے خلاف مقدمہ بیس اگست کو درج کیا گیا تھا مقدمے میں عمران خان کے خلاف 505/506 دفعات شامل ہےعمران خان کے خلاف درج مقدمے کا نمبر 407 ہے۔

مزیدخبریں