وزیراعظم عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب جائینگے 

وزیراعظم عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔
کیپشن: The Prime Minister will go to Saudi Arabia to attend the Arab-Islamic Summit

ویب ڈیسک:وزیر اعظم محمد شہباز شریف اگلے ہفتے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیلئےسعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو ریاض پہنچیں گے۔

وزیراعظم 11 نومبر کو دوسرے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔