پنجاب پولیس کی مختلف اداروں میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں 

Nov 02, 2024 | 17:18 PM

ایک نیوز:  پنجاب پولیس کی مختلف اداروں میں دو ارب 13 کروڑ کی خریداری میں مالی بے  ضابطگیوں  کےحوالے سے آڈٹ رپورٹ 2023-24 پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے داخلہ میں جمع کروا دی گئی ۔  

رپورٹ کےمطابق تمام نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوے خریداری کی ،ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور نے موٹر بائیکس کے پرزہ جات خریدنے پر 8 کروڑ سے زائد کی بڈز سکیورٹی وصول نہ کی ، ڈی آئی جی  انویسٹی گیشن لاہور نے گاڑیوں کی مرمت پر 6 کروڑ 58 لاکھ خرچ کیے ، آئی جی پنجاب آفس نے ایک ارب 62 کروڑ کی خریداری کی جو اشیا وقت پر ڈلیوری نا ہوئی اور نا ڈلیوری چارجز ڈالے ، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے سامان فراہم کرنے میں تاخیر کرنے پر نجی کمپنیوں کو پانچ کروڑ سے لیٹ ڈیلیوری چارجز عائد  نہ کیے ۔  

رپورٹ کےمطابق  آئی جی پنجاب آفس نے خریداری چار کروڑ 70لاکھ سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں کی ،ڈی پی او گجرات نے گاڑیوں کی مرمت پر 3کروڑ 15لاکھ کے مالی بے ضابطگیاں کی  اور غذائی اشیاء کی خریداری ٹینڈر کے بجاے ایک کروڑ 89 لاکھ کی کوٹیشن  پر خریداری کی ،  ایس پی پولیس ریسپانس یونٹ ڈولفن نے قواعد و ضوابط پورے نا کرتے ہوے 2کروڑ 15لاکھ خریداری کی ، ڈی پی او شیخوپورہ 84 لاکھ موبل آئیل کی خریداری میں بے ضابطگی کی ، سی پی او فیصل آباد نے بلیک لسٹ کمپنی سے 82 لاکھ کی خریداری کی ، ایلیٹ پولیس فورس لاہور 4کروڑ 24لاکھ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے  ہوئے خریداری کی ۔   

مزیدخبریں