ایک نیوز:اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت ہوئی،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس پر سماعت کی ۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں سلمان اکرم راجہ ، سلمان صفدر اور عثمان گل کی جانب سے وکالت نامے جمع کروائے گئے ، توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،وکلا نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں دائر کر دیں ۔
ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم نےبانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کی،اور کہا کہ جان بوجھ کر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جا رہی، ایف آئی اے پراسیکوٹر ذولفقار نقوی بریت کی درخواست فائل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کیس پر سماعت نہ ہو سکے۔
ایف آئی اے پراسیکوٹر ذولفقار نقوی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
پانچ نومبر کو عدالت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کرے گی ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کر دی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا بشریٰ بی بی بھی کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
Nov 02, 2024 | 15:20 PM