ویب ڈیسک: جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں آگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماؤنٹ فیوجی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب مغرب میں واقع ہے جسکی اونچائی3ہزار 776 میٹر یعنی12ہزار460فٹ ہے جو جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ماؤنٹ فیوجی ہر سال اکتوبر کے آغاز سے ہی برف کی چادر اوڑھ لیتا ہے لیکن بدلتے موسم اور بڑھتے درجہ حرارت کیوجہ سے رواں سال اکتوبر کے ماہ میں بلند و بالا پہاڑ برف سے محروم رہا۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ ماؤنٹ فیوجی پر رواں سال تاحال برف باری نہ ہونے کی وجہ سے 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،ماہرین کیجانب سے کہا گیا ہے کہ رواں سال جاپان میں ریکارڈ توڑ گرمی دیکھی گئی ہے اور جون سے اگست تک اوسط درجہ حرارت میں 1.76 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے۔