کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مستحکم ،ڈالر 6پیسے مہنگا 

کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مستحکم ،ڈالر 6پیسے مہنگا 
کیپشن: In the currency market, the rupee is stable, the dollar is expensive by 6 paise

ایک نیوز: کرنسی مارکیٹ میں رواں ہفتے روپیہ مستحکم رہا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 6پیسے مہنگا ہوا ۔
انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 70 پیسے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسہ مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 63 پیسے پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ،کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 91 ہزار کے حد عبور کر گیا،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 866 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، مارکیٹ 90 ہزار 859 پوائنٹس پر بند ہوئی۔