لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر 

Nov 02, 2024 | 09:30 AM

ایک نیوز: لاہور آج پھر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے،آئی کیو ائیر ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی 848 دوسرے نمبر پر آلودہ ترین شہر دہلی کا اے کیو آئی 239 ہے ۔    
فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد سے بڑھ گئی ،سول لائنز کالج میں اے کیو آئی لیول 554 سے زائد، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح بھی 500 سے زائدہے،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری ماسک کا استعمال کریں ما،حساس افراد کے لیے فضا آج انتہائی خطرناک ہے۔    
کراچی میں فضائی معیار بہتر رہا،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی انیسویں نمبر پر آگیا ، کراچی کی فضا میں موجود آلودہ ذرات کی تعداد 105 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں