ایک نیوز :جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ معذرت خواہانہ سیاست کا دور ختم ہوچکا، اب ہم دیکھیں کہ کیسے الیکشن چوری کرتےہو ۔
تفصیلات کےمطابق جے یو آئی ف کے جلسےسے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینیوں نےآواز دی ہم نےلبیک کہا پورے ملک میں اجتماعات ہونگے اب الیکشن کا اعلان ہوگیا ہم بھی میدان میں ہیں پاکستان نہ کسی طبقے نہ امریکہ کی جاگیر ہے ۔ اب ہم دیکھیں گے کہ کیسے الیکشن چوری کرتےہو، ہم نےتواسرائیل کےایجنٹ کےخلاف2018,میں جنگ لڑی آج اسرائیلی ایجنٹ مکافات عمل کا شکار ہے۔ان کا کہناتھا کہ دنیا کو پیغام دیاکہ ہمیں پرامن پاکستان چاہیے جےیوآئی کی امن کی خواہش صرف ایک صوبےتک محدود نہیں ، ہم پوری دنیا میں امن چاہتےہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ہم پر امن لوگ ہیں لیکن آزادی اور حریت انسان کا پیدائشی حق ہے جب دنیا میں کوئی قوم آزادی کی جنگ لڑے گی تو ہم اس کے ساتھ کھڑے ہونگے، ہندوستان اور برصغیر کی آزادی کے لیے ہماری جدوجہد ہماری تاریخ ہے، آج اپنی آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو دہشتگرد کہا جاتا، 7 اکتوبر کو فلسطین کے مجاہدوں نے اسرائیل پر حملہ کیا، اسرائیل نے کہا فلسطینی دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، ہم کہتے ہیں اسرائیل نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو بتانا چاہتا ہو کہ ہم آپ کی آواز پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کی جاگیر نہیں عوام کی جاگیر ہے، ہم الیکشن کے نظام میں بتائیں گے کہ کیسے چوری ہوتی ہے۔