آئی ایم ایف حکومتی کارکردگی سے مطمئن

Nov 02, 2023 | 21:45 PM

ایک نیوز :عالمی مالیاتی ادارےنے معاشی مشکلات کے باوجود حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نگران وزیرخزانہ شمشاد اخترکی آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کی قیادت میں وفد سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایستھر پریزروئزاور گورنر سٹیٹ بینک پاکستان بھی موجود تھے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نگران وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف مشن کو معاشی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، ایف بی آر کی اصلاحات اور سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل کرنیکیلئے حکومتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے حکومت کی پہلی سہ ماہی کے اہداف کے حصول کیلئے کوششوں کی تعریف کی جبکہ کچھ مشکل معاملات میں بھی حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے حکومتی کوششوں کو جاری رکھنا ضروری ہے۔

نگران وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ معاشی اہداف کے حصول اور معاہدے پر عملدرآمد کیلئے آئی ایم ایف سے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
 

مزیدخبریں