صدر سے ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

Nov 02, 2023 | 18:48 PM

ایک نیوز :صدر مملکت عارف علوی سے الیکشن کمیشن کے وفد کی ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس شروع ہوگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمیشن کررہے ہیں ۔سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ممبران بھی اجلاس میں شریک،اجلاس میں صدر مملکت کے ساتھ انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے  وفدنے چیف الیکشن کمیشن کمشنر کی سربراہی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی  ۔وفد میں تین ممبر شامل تھے ،جسٹس (ر) اکرام اللّہ خان،شاہ محمود جتوئی اور بابر حسن بھروانہ  وفد میں شامل تھے ۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات  کے لۓ تین تاریخیں صدر کے سامنے رکھی ہیں ،الیکشن کمیشن نے صدر کو بتایا کہ  ہم نے 11 فروری کی تاریخ سپریم کورٹ کو دی ہے۔الیکشن کمیشن کے وفد نے صدر مملکت عارف علوی کو28 جنوری ، 11 فروری اور 4 فروری کی تاریخ پیش کی ہے ۔صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کے وفد کو کہا کہ الیکشن جنوری میں کرائے جائیں ۔

 ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ چاروں ممبران اور ڈی جی لاءبھی  موجودتھے ۔ملاقات میں اٹارنی جنرل عثمان منصور بھی موجودتھے۔اٹارنی جنرل نے صدر پاکستان کو سپریم کورٹ کے حکم امروز سے آگاہ کیا۔ذرائع کےمطابق صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا،صدر نے حیرت انگیز خوشی کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں