عام انتخابات :سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا

عام انتخابات :سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا
کیپشن: عام انتخابات :سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا

ایک نیوز :اسمبلیاں تحلیل کرنے کے 90 روز  بعد انتخابات نہ کرانے کے کیس کی  سماعت کا سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عوامی شمولیت بڑھانے کے لیے عام انتخابات اتوار کو کرائے جائیں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق ٹائم فریم کے مطابق پہلا اتوار چار فروری کو بنتا ہے،سیاسی جماعتوں کو اپنا منشور عوام تک پہنچانے کے لیے الیکشن کمیشن نے 11 فروری 2024 کو عام انتخابات کی تاریخ تجویز کی۔

سپریم کورٹ کے تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان صدر مملکت سے آج ہی ملاقات کرے،الیکشن کمیشن آج ہی صدر مملکت سے ملاقات کر کے عام انتخابات کی تاریخ دے،اٹارنی جنرل صدر مملکت سے الیکشن کمیشن کی ملاقات کا انتظام کریں،اٹارنی جنرل اس عدالت کا 23 اکتوبر  کا حکمنامہ صدر کو دیں اور معاونت کریں،امید کرتے ہیں کہ انتخابات کی تاریخ کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا،انتخابات کی تاریخ کا تعین کر کے عدالت کو 3 نومبر کو آگاہ کیا جائے۔