ایک نیوز: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی فوج کے کمانڈروں سے کہا ہے کہ وہ 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے حملے کے بعد کسی غیر متوقع چیز کے لئے تیار رہیں۔
یاد رہے بھارت کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے اورکشمیری عوام پر ظلم وستم کا بازار گرم کرنے کے لئے اسرائیلی ہتھکنڈوں کا استعمال کررہا ہے جبکہ اس حوالے سے اسرائیلی منصوبہ سازبھی نئی دہلی کا باقاعدگی سے دورہ کرکے انہیں مشورے دیتے رہتے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے "آتمانیر بھر بھارت" مہم کے تحت اینٹی ڈرون سسٹم، لاجسٹکس UAVs، لوئٹر گولہ بارود، زمینی سینسرز حاصل کرنے کے لیے دو مرحلوں میں کئی ہزار کروڑ روپے کی ہنگامی خریداری کی ہے تاکہ بھارتی سرحدوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔
بھارتی فوج کی گذشتہ ماہ ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں غزہ میں حماس حملے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی شہروں پر راکٹ حملوں کی حکمت عملی پر غور کیا گیا اس کانفرنس کے دوران مسلح افواج، انٹیلی جنس اور وزارت خارجہ کے ساتھ منتخب گروپوں نے بھی جنگ پھیلنے اور اس کے مابعد اثرات پر اپنی رپورٹس پیش کیں۔
بھارت کا کہنا ہے کہ حماس کے خلاف اسرائیلی جنگ تبھی ختم ہوگی جب غزہ میں سنی سلفی گروپ کے کیڈر کو ختم کردیا جائے گا اور اس کی قیادت کو پٹی پر بے اثر کردیا جائے گا۔ بھارت نے ترکیہ ، شام ،قطر اور ایران کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔