سانحہ 9 مئی:پولیس نےاڈیالہ جیل میں عمران خان کا بیان ریکارڈ کرلیا

Nov 02, 2023 | 15:44 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  پولیس نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق بیان ریکارڈ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی جہاں تفتیشی ٹیم نے ان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق تفتیش کی۔

 جیل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان ریکارڈ کرلیا، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے  یہ بیان وکلا کی موجودگی میں ریکارڈ کیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

اس سے قبل جیل حکام کے مطابق راولپنڈی پولیس پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے تحقیقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی،راولپنڈی پولیس 9 مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی چیرمین کا بیان قلمبند کرے گی،پی ٹی آئی چیرمین کے وکلاء بھی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں،چیرمین پی ٹی آئی پر 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں پر اکسانے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں