سابق وزیراعلیٰ جام کمال کاالیکشن کمیشن کےفیصلےپر ردعمل

Nov 02, 2023 | 15:11 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:بلوچستان کےسابق وزیراعلی جام کمال کا کہناہے کہ پولنگ ڈے کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی ہی ذمہ داری تھی،الیکشن کمیشن کو صدر مملکت سے مشاورت کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےسابق وزیراعلیٰ جام کمال نے الیکشن کمیشن کےفیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ ڈے کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی ہی ذمہ داری تھی،الیکشن کمیشن کو صدر مملکت سے مشاورت کرنے میں کوئی حرج نہیں،الیکشن کمیشن پر پولنگ ڈے کی تاریخ کا اعلان کرنے کا دباٶ تھا۔

جام کمال نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کے عمل کو ذمہ داری سے مکمل کرنا ہوگا،عام انتخابی ٹرن آٶٹ پر موسم اثر انداز ہو سکتا ہے،فروری میں ملک میں سخت سردی اور پہاڑوں علاقوں میں برفباری ہوتی ہے۔

مزیدخبریں