ایک نیوز:غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک بدری کا معاملہ، اسلام آباد سے ہفتے میں 2 روز غیر قانونی غیر ملکیوں کو منتقل کیا جاسکے گا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بدھ اور جمعرات کے دن مختص کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے مجموعی طور پر 85 غیر ملکیوں کو بارڈر پار منتقل کر دیا گیاہے،گزشتہ روز 64 جبکہ آج 19 غیر ملکیوں کو اپنے ملک واپس بھیجا گیا،گرفتار ہونے والے تمام افراد کا ڈیٹا نادرا کے ساتھ لنک کیا جائے گا،غیر ملکیوں کا ڈیٹا لینے کے لیے نادرا عملہ ہولڈنگ سینٹر میں تعینات ہوگا۔
امیگریشن کے لیے ایف آئی اے اہلکاروں کو بھی ہولڈنگ سینٹر میں تعینات کر دیا گیا،سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے تمام افراد کو آج سے ہولڈنگ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔