چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے وفد سے صدر سے ملاقات

صدر سے ملاقات :الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے 3تاریخیں دیدی
کیپشن: صدر سے ملاقات :الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے 3تاریخیں دیدی

ایک نیوز:الیکشن کمیشن کے  وفدنے چیف الیکشن کمیشن کمشنر کی سربراہی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق وفد میں تین ممبر شامل تھے ،جسٹس (ر) اکرام اللّہ خان،شاہ محمود جتوئی اور بابر حسن بھروانہ  وفد میں شامل تھے ۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات  کے لۓ تین تاریخیں صدر کے سامنے رکھیں ،الیکشن کمیشن نے صدر کو بتایا کہ  ہم نے 11 فروری کی تاریخ سپریم کورٹ کو دی ہے۔الیکشن کمیشن کے وفد نے صدر مملکت عارف علوی کو28 جنوری ، 11 فروری اور 4 فروری کی تاریخ پیش کی ہے ۔صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کے وفد کو کہا کہ الیکشن جنوری میں کرائے جائیں ۔تاہم بعد ازاں باہمی مشاورت کے بعد عام انتخابات   8 فروری 2024 کوکرانے پر اتفاق ہوگیا۔ 

ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ چاروں ممبران اور ڈی جی لاءبھی  موجودتھے ۔ملاقات میں اٹارنی جنرل عثمان منصور بھی موجودتھے۔اٹارنی جنرل نے صدر پاکستان کو سپریم کورٹ کے حکم امروز سے آگاہ کیا۔ذرائع کےمطابق صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا،صدر نے حیرت انگیز خوشی کا اظہار کیا ۔

قبل ازیں عام انتخابات 90روز میں کرانے کیلئے دائر درخواستوں پر وقفے کے بعد سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن نے صدر  مملکت  سے مشاورت کرنے کا اعلان  کیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ صدر مملکت سے انتخابات پر مشاورت ہو گی،وکیل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کردیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-02/news-1698931383-3843.mp4

 سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیدیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہی ہوگا، الیکشن کمیشن ملاقات کرکے کل سپریم کورٹ کو آگاہ کرے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ فون اٹھائیں اور صدر کے ملٹری سیکرٹری کو ملیں،سپریم کورٹ بغیر کسی بحث کے انتخابات چاہتی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اگر وہ آپ کو نہ بھی بلائیں پھر بھی آپ ان کا دروازہ کھٹکھٹا دیں،وکیل الیکشن کمیشن نےکہا  کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت سے مشاورت کرے گا۔