معاشرے کی ترقی میں اساتذہ کاکردار ناقابلِ فراموش ہے،نگران وزیراعظم

Nov 02, 2023 | 14:57 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سےاُن کے استاد نثار احمد کی ملاقات ہوئی،انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں اساتذہ کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری تب ہی آ سکے گی جب تجربہ کار اساتذہ ان کی سرپرستی کریں گے۔وزیراعظم نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اساتذہ کا کردار ناقابلِ فراموش ہوتا ہے جبکہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری تب ہی آ سکے گی جب تجربہ کار اساتذہ ان کی سرپرستی کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں نظم و ضبط کی تربیت ان کی کردار سازی میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے،قائد اعظم نے بھی ایمان اور اتحاد کے ساتھ ساتھ نظم وضبط کی تلقین کی تھی کیونکہ صرف ایک منظم قوم ہی اپنی اور دُنیا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے.

مزیدخبریں