سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ
کیپشن: Increase in price of gold by Rs.1500 per tola

ایک نیوز: کراچی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 82 ہزار 870 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 2005 ڈالر ہوگئی ہے۔