ایک نیوز: غیر ملکی تارکین وطن کی ہولڈنگ کیمپ سے روانگی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت حاجی کیمپ پہنچ گئے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا اور رینجرز افسران بھی ہولڈنگ کیمپ پہنچ گئے۔
ہولڈنگ کیمپ سلطان آباد سے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو بسوں کے ذریعے کچھ دیر میں کراچی سے روانہ کیا جائے گا۔حاجی کیمپ پر قائم ہولڈنگ کیمپ پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کیمپ کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
ہولڈنگ کیمپ میں ایف آئی اے اور نادرہ کی ٹیمیں موجود ہیں اور افغان باشندوں کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔
بتایا گیا ہے کہ افغان باشندوں کو واپس بھیجنے کیلئے بسوں میں سامان لوڈ کیا جارہا ہے۔ جبکہ غیرملکی تارکین وطن کیلئے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔