ایک نیوز: افغانستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔جسٹس علی باقر نجفی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کریں گے۔
درخواست ایڈووکیٹ عزت فاطمہ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی ، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ افغانستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ آئین پاکستان کے خلاف ہے،عرصہ دراز سے مقیم افغانیوں کو ایک نوٹفکیشن کے ذریعے ملک بدر نہیں کیا جاسکتا،عدالت افغانیوں کو ملک بدر کرنے کا نوٹفکیشن کلعدم قرار دے۔