ایک نیوز: پی ٹی آئی کے 4 کارکنان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکر لیا گیا،گرفتار ہونے والے کارکنان کو پنجاب پولیس نے نا معلوم مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 کے احکامات پر رہا کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کارکنان پر 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
کارکنان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ سول لائن میں مقدمات درج ہیں،رہائی پانے والوں میں تبسم عباسی، خواجہ محمد قاسم،عاصم فدا اور سیف اللہ شامل تھے۔