گراؤنڈ میں کرکٹ کیوں کھیلی؟ اسسٹنٹ کمشنر کے ڈرائیور، ملازم کا کھلاڑیوں پر تشدد

Nov 02, 2023 | 12:50 PM

ایک نیوز: رینالہ خورد میں کھلاڑیوں کا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلنا جرم بن گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے ڈرائیور اور ایک ملازم نے گراؤنڈ میں آ کر مبینہ طور پر کھلاڑیوں پر تشدد کیا۔

تفصیلات کے مطابق گراؤنڈ میں آکر ڈرائیور اور ملازم نے کھلاڑیوں کو غلیظ گالیاں اور دھمکیاں دیں۔ ڈرائیور اور ملازم کی کھلاڑیوں کے ساتھ بدتمیزی گالیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-02/news-1698911424-8502.mp4

گراؤنڈ میں ہونے والی کھلاڑیوں کے ساتھ بدتمیزی اور گالیوں کی ویڈیو ایک نیوز  کو موصول ہو گئی۔ فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے اسسٹنٹ کمشنر کا ڈرائیور اور ملازم کس طرح کھلاڑیوں کو حراساں اور گالیاں نکال رہے ہیں۔ 

ڈرائیور اور ملازم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی گیند گاڑی کو لگنے سے اس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ ہم اس کھلاڑی کو پکڑنے کے لیے آئے ہیں جس نے گیند گاڑی کو ماری ہے۔ کھلاڑیوں نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے بارے میں اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ میرے گھر میرے مہمان آئے ہوئے تھے۔ ان کی گاڑی جو اپلائیڈ فار تھی گیند لگنے سے اس کی سکرین ٹوٹ گئی ہے۔

مزیدخبریں