ایک نیوز: چیچہ وطنی کے علاقے اڈا 90 موڑ پر کم عمر بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا ہوشربا کیس سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے متاثرہ بچے سے بدفعلی کرتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ کسووال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم خالد عرف نقاش پینٹر فرار ہو گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے پینٹنگ آرٹ کی دوکان بنا رکھی تھی جہاں بچے پینٹنگ سیکھنے آتے تھے۔ ملزم خالد عرف نقاش نے اپنے شاگرد حیدر کے ساتھ کئی بار بدفعلی کی۔ ملزم ایک ماہ سے ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل بھی کر رہا تھا۔
ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم خالد عرف نقاش دیگر 3 بچوں حمزہ ،عمر اور حسنین کے ساتھ بھی بدفعلی کرتا تھا۔
ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔
جس کے بعد اے ایس پی چیچہ وطنی طارق محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او کسووال اور ان کی ٹیم نے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔