پاکستان اور قطر کی بحری افواج کے مابین دوطرفہ بحری جنگی مشق اختتام پذیر

پاکستان اور قطر کی بحری افواج کے مابین دوطرفہ بحری جنگی مشق اختتام پذیر
کیپشن: Bilateral naval combat exercise between the navies of Pakistan and Qatar concluded

ایک نیوز: پاک بحریہ اور قطری اسپیشل نیول فورسز کے مابین دو طرفہ بحری جنگی مشق “محارب البحر-6” کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ 

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق محارب البحرمشق میں دونوں ممالک کی میرینز اور اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔ مشق میں روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کی مشقیں کی گئیں۔ 

دونوں ممالک کے اسپیشل سروسز فورسز نے خشکی اور سمندر میں انسداد دہشتگردی آپریشنز کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مشق محارب البحرپاکستانی اور قطری بحری افواج کے مابین باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔ 

مشق محارب البحر سے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔