ایک نیوز: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے زندگی کی 58 بہاریں دیکھ لیں، اپنی سالگرہ کے موقع پر سپر اسٹار نے نیٹ فلکس پر جوان کی ریلیز کے ساتھ مداحوں کو تحفہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کیونکہ وہ اب جوان کو نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
آٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مبینہ طور پر تقریباََ 300 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی۔ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
فلم مبینہ طور پر خواتین کے موضوع پر مرکوز ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔
جوان میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ اس میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔
اس فلم میں پریا مانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، ریدھی ڈوگرا اور دیگر معاون کاسٹ کے طور پر ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔
We’re good to go girls, Jawan has taken charge
— Netflix India (@NetflixIndia) November 2, 2023
Extended Cut of #Jawan is Now Streaming in Hindi, Tamil and Telugu, only on Netflix.@iamsrk @Atlee_dir @VijaySethuOffl @NayantharaU @deepikapadukone @sanyamalhotra07 @RedChilliesEnt @gaurikhan @AnirudhOfficial @tseries pic.twitter.com/kwsvKP4cjF
واضح رہے کہ نیٹ فلکس پر فلم جوان کے ایسے مناظر بھی ریلیز کیے گئے ہیں جو کہ سینما میں نہیں دکھائے گئے۔