شاداب خان کی انجری سے ریکوری، میڈیکل بورڈ حتمی فیصلہ کل کرے گا

Nov 02, 2023 | 12:20 PM

ایک نیوز: پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ شاداب خان کی انجری میں ریکوری ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کل کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نائب کپتان شاداب خان کی انجری ریکوری میں بہتری آرہی ہے لیکن انجری کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل کیاجائےگا۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان کی کل صبح چناسوامی اسٹیڈیم بینگلور میں پریکٹس شیڈول ہے، شاداب خان کی پریکٹس کے حوالے سے بھی صبح ہی فیصلہ کیاجائےگا، شاداب خان کے سر پر لگی چوٹ میں بہتری آرہی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی شاداب خان کی جگہ متبادل بولر کی درخواست نہیں دےگا۔ شاداب خان جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ 4 جون کو بینگلور میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں