سائفر کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا

Nov 02, 2023 | 11:43 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر جسٹس ارباب طاہر نے خود کو بنچ سے الگ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی،جسٹس ارباب طاہر نے خود کو بنچ سے الگ کرلیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیساتھ جسٹس ثمن رفعت آج سماعت کریں گی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ پہلی سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طرف سے دی گئی ابزرویشنز سے متفق ہوں،درخواست ہے کہ میرے علاؤہ کسی اور جج پر مشتمل 2 رکنی بنچ کے سامنے یہ اپیل مقرر کی جائے۔

واضح رہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی تعیناتی اور اوپن ٹرائل کے خلاف عمران خان کی سنگل بنچ کے خلاف اپیل پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے 31 اکتوبر کو سماعت کا آرڈر جاری کیا جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے اضافی نوٹ لکھا کہ میں 31 اکتوبر کے آرڈر آف دا ڈے سے اتفاق کرتا ہوں لیکن بنچ سے الگ ہو رہا ہوں جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لکھا اضافی نوٹ "Self Explanatory" ہے۔

مزیدخبریں