ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بہنوئی اسد مجید کی لیہ اراضی سکینڈل میں ضمانت مسترد ہونے کا معاملہ،احد مجید کیجانب سے آج لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت دائر کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے اطراف میں اینٹی کرپشن اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ماتحت عدالت نے احد مجید کی ضمانت مسترد کی تھی،احد مجید ضمانت مسترد ہونے کے بعد احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ لیہ اراضی سکینڈل میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بہنوئی احد مجید کی ضمانت خارج ہوچکی ہے، اینٹی کرپشن چیرمین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی سے لیہ اراضی سکینڈل میں تحقیقات کر رہا ہے،سابق وزیراعظم کی بہن اور بہنوئی نے غیر قانونی طور پر لیہ میں زبردستی مالکان سےزمین خریدی ،غیر قانونی طور پر اثرورسوخ استعمال کرکے زمین کا انتقال بھی کروایا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی کرکے زمین اپنے نام کروائی،احد مجید وغیرہ نے کچھ مالکان کو ڈرا دھمکا کر ان سے زمین اپنے نام لکھوائی، ڈاکٹر عظمی اور انکے شوہر احد مجید نے عدالت سے ضمانت کروا رکھی تھی،اینٹی کرپشن ٹھوس شواہد کی بنیاد پر لیہ اراضی کیس میں تحقیقات کر رہا ہے، جلد احد مجید اور دیگر ملزمان کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔