نگران پنجاب حکومت کا عوامی فلاح کیلئےبڑا قدم،852نئی سکیمیں تیار

Nov 02, 2023 | 10:52 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:نگران پنجاب حکومت کا عوامی فلاح کے لئے بڑا قدم،عوامی مسائل کے حل اور ترقی کے لئے852نئی سکیمیں تیارکرلیں۔

تفصیلات کے مطابق 18ارب روپے کی ان سکیموں کی منظوری الیکشن کمیشن دے گا ان سکیموں کے ذریعہ دیہاتوں اور شہروں کے نکاسی آب  کے انتظامات کئے جائیں گے۔

 شہریوں کے پینے کے پانی کے منصوبے شامل ہیں،کوڑا کرکٹ اٹھانے اور انہیں ختم کرنے کا منصوبہ بھی شامل  ہے۔پارکس بنانے کا منصوبہ اورقبرستان کی بحالی اور مرمت کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ضلعی ترقیاتی منصوبے میں شامل ہیں۔نگران حکومت ان سکیموں کو منظوری کے لئے الیکشن کمیشن کو بھیجے گی۔ معمولات زندگی کے لئے ان سکیموں کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں