لاہور:حد نگاہ میں بہتری،موٹروے ایم ٹو اورتھری ٹریفک کیلئےکھول دیاگیا

لاہور:حد نگاہ میں بہتری،موٹروے ایم ٹو اورتھری ٹریفک کیلئےکھول دیاگیا
کیپشن: لاہور:حد نگاہ میں بہتری،موٹروے ایم ٹو اورتھری ٹریفک کیلئےکھول دیاگیا

ایک نیوز: موٹروے ایم ٹولاہور سے شیخوپورہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ اس کے علاوہ لاہور ملتان موٹروے ایم تھری ننکانہ سے فیض پور دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ جو کہ حدنگاہ میں بہتری آنے کے بعدموٹروے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم ٹولاہور  سے شیخوپورہ تک دھند کی وجہ سے بند  کردی گئی۔لاہور ملتان موٹروے ایم تھری ننکانہ سے فیض پور دھند کی وجہ سے بندکردی گئی۔موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتاہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔