غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف پولیس کا بڑاایکشن

ایک نیوز: کراچی میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف پولیس نے بڑے ایکشن کا آغاز کردیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ کی نفری آپریشن کے لئے سپر ہائی وے پہنچ چکی ہے۔ 

ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق لیڈیز پولیس اہلکار بھی آپریشن میں شامل ہیں۔

کراچی پولیس کی بھاری نفری نے یثرب گوٹھ میں داخل ہوکر آپریشن کا آغاز کردیا۔

جہانیاں میں افغانی باشندے تاحال رہائش پذیر: 

پاکستان بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپسی کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہے۔ اس کے باوجود ماڈل ٹاؤن، اڈاپل 14 اور دیگر مقامات پر تاحال   افغانی باشندے رہائش پذیر ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کی گرفتاری کے لئے اوپر سے کوئی آرڈر نہیں آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانی باشندوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس نے افغان خاندان کے 18افراد کو واپس بھیجا تاحال 30 کے قریب ابھی رہائش پذیر ہیں۔ رہائش پذیر افغانی خاندان کے افراد چوکیداری، سیلزمین اور مزدوری سمیت دیگر کاروبار سے منسلک ہیں۔

راولپنڈی میں غیرقانونی غیرملکی مقیم باشندوں کیخلاف آپریشن:  

راولپنڈی میں غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تھانہ پیرودھائی سے نو غیرملکی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کوائف کی تصدیق کیلئے گرفتار غیرملکیوں کو ہولڈنگ سینٹر منتقل کردیا گیا۔