اسموگ کی شدت برقرار:لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

Nov 02, 2023 | 10:32 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسموگ نے لاہور کا پیچھا نہ چھوڑا اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پھر پہلے نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کا دارالحکومت لاہور دوبارہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا جہاں ہوا کا معیار انتہائی خراب ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کے مطابق لاہور کی ہوا میں مضر صحت ذرات کی ریٹنگ 386ہے جس کی وجہ سے شہر کو ’غیر صحت بخش‘ فضا والے شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔

اس فہرست کے مطابق سید مراتب علی روڈ 469, گنگا رام 389اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ  کی گئی،مال روڈ 350 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔شہر لاہور کا موسم خشک ، ہوائیں شہر سے غائب ہوگئی۔خنکی برقرار ، موسم سرد محسوس ہو رہا ہے۔درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 30 ریکارڈ کیا جائے گا۔تاہم کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے اور یہاں فضائی آلودگی 245 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 150 تا 200 آلودہ، 200 تا 300 آلودہ ترین اور 300 سے زائد خطرناک آلودگی ظاہر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے فضائی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کو گلے کی خرابی، نزلہ زکام اور کھانسی جیسے  مسائل کا بھی سامنا ہے۔

مزیدخبریں