ایک نیوز: افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 17 ہزار 118 افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے، جن میں 5ہزار 62 مرد، 4ہزار 116 خواتین اور 7ہزار 940 بچے شامل ہیں۔ 270 گاڑیوں میں 692 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق31 اکتوبر تک غیرقانونی غیر ملکیوں کو ڈیڈ لائن دینے کے بعد اب ان کا محفوظ انخلاء حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، چمن اور طورخم بارڈر سے روزانہ ہزاروں غیر قانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
کے پی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی افراد کے لئے عارضی ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں، 1 نومبر 2023 کو افغان شہریوں کی بڑی تعداد اپنے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوئی، طورخم بارڈر پر وطن واپسی کے لئے افغان باشندوں کی بھاری تعداد موجود ہے۔
ایف سی نے افغان متعلقہ حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے باہمی اتفاق سے طورخم بارڈر آج کے لیے رات11 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا، 1 نومبر کو 17,118 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، 17,118 افغان شہریوں میں 5062 مرد، 4116 خواتین اور 7940 بچے شامل تھے۔
افغانستان روانگی کے لیے270 گاڑیوں میں 692 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، اب تک کل 143,135 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔